آرمی چیف کے نام پر اتفاق، وزیراعظم ہاؤس میں سمری پہنچ گئی

آرمی چیف کے نام پر اتفاق، وزیراعظم ہاؤس میں سمری پہنچ گئی
کیپشن: Agreeing on the name of the Army Chief, the summary reached the Prime Minister House(file photo)

ایک نیوز نیوز: (صدیق ساجد) اہم فوجی تقرری سے پہلے وفاقی دارالحکومت میں ہلچل، وزیراعظم ہاؤس میں ایک غیر معمولی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز  بن گئے۔ ایوان صدر ،وزیراعظم ہاؤس میں آرمی ہیلی کاپٹر میں عسکری حکام کی آمد ہوئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان اہم شخصیات کی آمدورفت کے بعد ملاقاتوں میں تیزی آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں اہم تعیناتیوں کی سمری پہنچائی گئی ہے۔ سمری میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔

زرائع وزیراعظم ہاؤس کےمطابق تقرری کے معاملہ پر دو سے تین دن میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ وزیراعظم کی صوابدید پر ڈال دیا ہے۔ دونوں بڑی جماعتوں کی خواہشات کی بجائے میرٹ اور طریقہ کار کے تحت تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف بھی تیزی سے بدلتی ملکی صورتحال سے مسلسل آگاہ ہیں۔