بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Nov 18, 2022 | 21:24 PM

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلور اور ہوشاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں پر نظر رکھی جبکہ زمینی آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس پر شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد M-8 پر بم نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں