ایک نیوز نیوز: ایک جانب ملک میں نئے الیکشن کا شور مچا ہوا ہے۔ عمران خان لانگ مارچ میں نئے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کررہے ہیں تو دوسری جانب پنجاب حکومت جاتے جاتے نوجوانوں کیلئے ہزاروں نئی آسامیوں کے منہ کھول دیے ہیں۔ سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے پنجاب حکومت نے 3 ہزار نئی آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کےضابطہ کار کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکسز کی مد میں 50 فیصد تک رعایت دیں گے۔
وزیراعلیٰ نےپنجاب پولیس کی 3ہزار خالی آسامیوں پربھرتی کی منظوری دےدی۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سی اواو کامران خان کےکنٹریکٹ میں 2 سال کی توسیع دی گئی۔
ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کےمعاہدےکی اصولی منظوری دی گئی۔ کابینہ نےایل ڈی اےٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی۔ سرگودھا اور بہاولپور کو متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینےکی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے پنجاب میں شوگرملز کو 25 نومبر سےکرشنگ شروع کرنےکا پابند کر دیا۔ صوبائی کابینہ نےگنےکی سپورٹ پرائس 300 روپےکرنےکی منظوری دے دی۔ احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کوبھی شامل کرنےکی منظوری دی گئی۔