حویلیاں حادثہ ،ڈی پی او سمیت پولیس افسروں کیخلاف ایف آر در ج کرنیکا حکم

Nov 18, 2022 | 20:58 PM

 ایک نیوز نیوز :حویلیاں میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی ،ایبٹ آباد کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکن کے مبینہ قتل پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر اور دو دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد کی ایک عدالت میں حویلیاں حادثے کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ محمد شعیب خان نے مانسہرہ کے رہائشی محمد طیب کی درخواست کی سماعت کی جس کے بعدعدالت نے ڈی پی او، ایس ایچ او سمیت کئی اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔جن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں ڈی پی او سجاد خان، اور ایس ایچ او حویلیاں ہارون خان، ایبٹ آباد کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صابر خان اور حویلیاں اسٹیشن ہاؤس آفیسر ہارون خان شامل ہیں۔
درخواست گزار نے اصرار کیا کہ ان کا بھتیجا مبشر بھٹی 16 اکتوبر 2022 کو حویلیاں کے چمبہ پل پر عید میلاد النبی کے جلوس کا حصہ تھا، جب پولیس نے ان پر فائرنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مبشر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ایک کانسٹیبل نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

مزیدخبریں