لگتا ہے پسند کا آرمی چیف مقرر ہونے پربندوق کی مہارت حاصل کرنی ہے، شجاعت حسین

Nov 18, 2022 | 20:35 PM

ایک نیوز نیوز: سینئر رہنما ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے سعودی عرب سے واپسی پر آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر تبصرہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان آرمی چیف کی حمایت یا مخالفت میں بیان دے رہے ہیں۔ انہیں یہ قول یاد رکھنا چاہیے۔ سچ  تو یہ ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ لگتا ہے پسند کا آرمی چیف مقرر ہونے پر بندوق کی مہارت حاصل کرنی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی گردوغبار سے بالاتر رہنی چاہیے۔ آئین اور قانون نے تعیناتی کے جو معیار قائم کیے انہیں فالو کرنا چاہیے۔ سیاست ضبط وتحمل کا نام ہے، محاذ آرائی کا نہیں۔ 

انہوں نے واضح کہا کہ اہم تعیناتی پر لوگوں کی تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے۔سیاست دانوں کو بیان بازی سے معاملے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ 

مزیدخبریں