ایک نیوز نیوز،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے رہنما تحریک انصاف فواد چودھری اور ان کی اہلیہ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ کاتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چوہدری اہلیہ سمیت اب بھی حکومتی خرچ پر منسٹرز لاج میں رہائش پذیر ہیں۔ بڑی مشکل سے وزرات اطلاعات کا گارڈ اور باورچی کو آزاد کر وایا ہے۔حقیقی آزادی مارچ سے پہلے اسے بھی خالی کردیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی دلانے نکلے ہیں۔سرکار کی ملکیت کو تو آزاد کردیں۔
واضح رہے کہ حکومتی ارکان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں پرلفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ملک میں سیاسی ماحول گرم،روز بروزنئے انکشافات سامنے آنے لگے ہیں۔اب عطاتارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری پرمنسٹرلاج میں رہائش اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا۔