گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا

Nov 18, 2022 | 18:28 PM

ایک نیوز نیوز: مہنگائی میں پسی غریب عوام کیلئے خوشخبری۔ گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں گھی اور خوردنی تیل سستا کردیا گیا ہے۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

ترجمان کے مطابق درجہ اول بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے فی کلو کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد درجہ اول گھی 519 سے کم کرکے 485 روپے کلو کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق درجہ اول کوکنگ آئل میں ایک لیٹر کی قیمت میں 36 روپے کی کمی کردی گئی۔ جس کے بعد کوکنگ آئل 526 سے کم کرکے 490 روپے لیٹر کردیا گیا ہے۔ درجہ اول گھی پریمیم برانڈ کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 524 سے کم ہوکر 485 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں