ٹیوٹا نے گاڑیاں مزید مہنگی کر دیں ، قیمتوں میں ہوشربااضافہ

Nov 18, 2022 | 18:27 PM

   ایک نیوز نیوز: گاڑی خریدنا بھی ایک خواب بن گیا ۔اقتصادی غیریقینی صورتحال کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیاگیا۔
پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور افراط زر میں اضافے کے باعث خام مال کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں جس کے باعث گاڑی کی لاگت میں بھی اضافہ ہو رہاہے ، صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے کرولا 1.6 سی وی ٹی کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار بڑھاتے ہوئے 49 لاکھ 79 ہزار روپے کر دی ہے۔پرانی قیمت 47 لاکھ 89 ہزار روپے تھی ۔

  کرولا 1.6 سی وی ٹی (سپیشل ایڈیشن ) کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کا یک مشت اضافہ کیا گیاہے۔ جس کی نئی قیمت 54 لاکھ 79 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 52 لاکھ 79 ہزار روپے تھی ۔کرولا کے علاوہ کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ ریوو‘ (Revo) کی قیمتیں بھی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیوٹا ہیلکس کی قیمت 6 لاکھ 20 ہزار روپے کر دی گئی ہے جو کہ 90 لاکھ 69 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 84 لاکھ 49 ہزار روپے تھی ۔ اس کے بعد ٹیوٹا ہیلکس ریو و 2.8 کی قیمت میں 6 لاکھ 70 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے۔ جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 98 لاکھ 39 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔

  ٹیوٹا ہیلکس ریوو جی آٹومیٹک 2.8 ویرینٹ کی قیمت میں 7 لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت ایک کروڑ 3 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں