ایک نیوز نیوز: فلم کی ایڈوانس بکنگ کے دوران ہی ریلیز کے دن کے 33 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے۔
فلمی ناقدین کی جانب سے بھی فلم " دریشم 2" کو فائیو سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی فلم کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ تبو اور اجے کا نام ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہے۔دریشم میں اجے دیوگن، تبو، شریا سارن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کہ جس میں اجے کو ان پڑھ دکھایا گیا ہے۔پولیس افسر یعنی تبوکا بیٹا، وجے سالگاؤنگر اجے دیوگن کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔ جس کا بدلہ لیتے ہوئے وہ ان کے بیٹے کو قتل کردیتے ہیں۔لاش کو ٹھکانے لگا دیتے ہیں۔پولیس اجے اور ان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرتی ہے لیکن ہر طرح کے تشدد کے باوجود سب ہی ایک بیان دیتے ہیں اور آخر میں یہ دکھایا گیا کہ اجے کو رہا کردیا جاتا ہے۔
سات سال بعد فلم کے دوسرے حصے میں بھی پولیس نے وجے سالگاؤنگر کی فیملی کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور کیس ایک مرتبہ پھر کھول کر اس کی تفتیش پولیس افسر اکشے کھنہ کررہے ہیں جوکہ اس مرتبہ ملزم کو سزا ضرور دلوائیں گے۔یاد رہے کہ " دریشم 2" کو ابھیشک پاٹھک کی ہدایتکاری میں فلمایا گیا ہے جوکہ 18 نومبر سے بھارت سمیت کئی ممالک کے سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔