طلاق کی افواہیں :ثانیہ مرزا نے ایک اور تصویر شیئر کردی 

Divorce rumours: Sania Mirza shared another picture
کیپشن: Divorce rumours: Sania Mirza shared another picture

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان مبینہ علیحدگی کی خبروں نے صارفین کو ایک نئی بحث میں جکڑ رکھا ہے جبکہ شعیب ملک اس کی تردید بھی کر چکے ہیں تاہم اس ماحول میں ثانیہ مرزا نے اپنی ایک نئی تصویر جاری کر دی ہے جس میں وہ کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا کی جانب سے ان افواہوں پر مکمل خاموشی ہے اور وہ کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے کیلئے تیار نہیں ، ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک اور نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔ثانیہ نے انسٹاگرام سٹوری میں اپنی ایک تصویر لگائی جس میں انہیں اکیلے خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ ”متحدہ عرب امارات میں گلوبل ویلج میں تفریح کا وقت “ ۔ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔


گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔