جنسی ہوس کیلئے طالبعلموں پر تشدد کرنے والا گروہ گرفتار

Nov 18, 2022 | 16:23 PM

ایک نیوز نیوز: حافظ آباداوباش نوجوانوں کے گروہ نے جنسی ہوس کیلئے معصوم طالبعلموں پر تشددمعمول بنالیا۔

رپورٹ کے مطابق حافظ آباد میں مختلف اوباش نوجوانوں نے مختلف ناموں سے گروہ بنائے ہوئے ہیں جوصبح سکول اوقات یا چھٹی کے اوقات میں معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کے لئے ورغلاتے ہیں اور راضی نہ ہونے پر ان معصوم طالبعلموں کوتشددکا نشانہ بنانے کی ویڈیو بناکر وائرل کرتے ہیں تاکہ دیگر  طالبعلم ان کے تشددکے خوف سے بغیر کسی حیلے بہانے کے ان کی بات مان جائیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-18/news-1668770537-3149.mp4

ان گروپ کی تشددکرتے ہوئے کی کئی ویڈیو سامنے آچکی ہیں۔گذشتہ روز اس گروہ نے سکول واپسی پر نہم جماعت کے 2طالبعلموں کو روکنے کی کوشش کی جس پر وہ فرارہوگئے توانہوں نے موٹرسائیکل پرتعاقب کیا۔جنسی زیادتی کے لئے اغواکی کوشش کی،مزاحمت پر ان کو تشددکا نشانہ بنایا تشددسے ناک کی ہڈی متاثر ہوئی اوردانت ٹوٹ گئے۔جس پراوباش گروہ کے 2 افرادکے خلاف پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ میں الزام عائدکیاگیا ہے کہ ملزمان 9thکلاس کے طالبعلموں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتے رہے۔ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں او ر سکول کے معصوم بچوں کو جنسی تشددکا نشانہ  بناتے ہیں۔اگرپولیس نے تشددکی ویڈیو  بنانے والے میں ملزمان اور انکے گروہوں کے خلاف کاروائی نہ کی توسکول کے طالبعلموں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-18/news-1668770540-5765.mp4

مزیدخبریں