عمران خان پر حملہ، جاں بحق معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر

Nov 18, 2022 | 16:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کےواقعہ کے  دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق معظم کو دائیں طرف آئی برو سے سات سینٹی میٹر اوپر گولی لگی،دائیں طرف لگنے والی گولی ماتھے سے باھر نکل گئی۔

پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولی نے سر کی ہڈی کو فریکچر کیا اور دماغ بھی گولی کے ساتھ باھر نکل گیا، گولی لگنے کی جگہ تین ضرب ایک سینٹی میٹر اور نکلنے کی جگہ بارہ ضرب نو سینٹی میٹر کا سوراخ ہے،گولی لگنے سے موقع پر ہی معظم کی موت واقعہ ہو گئی تھی۔
پوسٹمارٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ گولی دور سے چلائی گئی،سر میں لگنے کے بعد گولی کی ڈائریکشن بھی اوپر سے نیچے کی طرف ہے.

مزیدخبریں