پولینڈ کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایف 16 پر قطر کیوں گئی؟

موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولینڈ کی قومی فٹ بال ٹیم کو قطر ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کیلئے ایف 16 طیاروں کو استعمال کیا گیاہے۔ 
کیپشن: موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولینڈ کی قومی فٹ بال ٹیم کو قطر ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کیلئے ایف 16 طیاروں کو استعمال کیا گیاہے۔ 

ایک نیوز نیوز: پولینڈ کی قومی ٹیم کو ایف 16 جیٹ طیاروں کے ذریعے فیفا ورلڈ کپ کے لیے قطر روانہ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  کھیلوں کی دنیا نے اپنی توجہ دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال فیسٹیول قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ پر مرکوز کر دی ہےلیکن یوکرین اور روس کی سرحد کے ارد گرد کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ پولینڈ، ایک ایسا ملک جو یوکرین اور روس دونوں کے ساتھ اپنی سرحد کا اشتراک کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولینڈ کی قومی فٹ بال ٹیم کو قطر ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کیلئے ایف 16 طیاروں کو استعمال کیا گیاہے۔ 

واضح رہے کہ  پولینڈ اپنی مہم کا آغاز منگل کو گروپ سی کے میچ میں میکسیکو کے خلاف کرے گا۔ رابرٹ لیوینڈوسکی کی زیرقیادت ٹیم پھر 26 نومبر کو سعودی عرب کا مقابلہ کرے گی اور 30 ​​نومبر کو گروپ کے سب سے زیادہ متوقع تصادم میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کے خلاف مقابلہ کرے گی۔