بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر سزا دی جائے گی

Nov 18, 2022 | 14:57 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک گاؤں میں کم عمر بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر سزا کا قانون بنا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر ایوت محل کے گاؤں بانسی کے رہائشی اپنے بچوں کے بے حد موبائل فون استعمال کرنے سے کافی پریشان ہیں۔

گاؤں کے بڑوں پر مشتمل کونسل نے اس مسئلے کے حل کےلئے18 سال سے کم عمرکے بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر بطور سزا 200 روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

کونسل کے ایک ممبرکا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس فیصلے پر عمل درآمد ذرا مشکل ہوگا مگر اس سے کچھ تو فرق ضرور پڑے گا۔

اب تک یہ واضح نہیں کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کا اس فیصلے پر کیا کہنا ہے لیکن گاؤں کی اکثریت نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے میں اضافہ آیا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ تعلیمی سرگرمیوں کا آن لائن ہونا تھا جس کے باعث والدین بچوں کے ہاتھوں میں موبائل فون دینے پر مجبور تھے۔

اب تعلیمی ادارے تو معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں لیکن اس سے بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے کی شرح میں کمی نہیں آئی۔

مزیدخبریں