ایک نیوز نیوز: شمالی کوریا کی جانب سے آج پھر ایک میزائل داغا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور مبینہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جس کی جاپان نے بھی تصدیق کی ہے۔
جاپانی کوسٹ گارڈز کے مطابق امکان ہے کہ میزائل ہوکائیڈو کے مغرب میں تقریباً 210 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گرا ہے۔
جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پرالزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ 2 روز میں 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔