انتظار کی گھڑیاں ختم، فیفا ورلڈ کپ 2 دن دور

 سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے
کیپشن: سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے

ایک نیوز نیوز: فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر کررہا ہے فیفا ورلڈ کپ 2022 رواں سال 20نومبر سے 18 دسمبر تک قطر کے آٹھ خوبصورت اور جدید فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں 20نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ کی بنیاد پر چار چار گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں 32 ٹیمیں  تین تین گروپ میچز کھیلیں گی۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی جو 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

9 اور 10 دسمبر کو ایونٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ جب کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے جس میں ہر کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم شرکت کرے گی۔ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں دونوں سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی۔