گھریلو جھگڑے پر ماموں ، بھتیجے کے ہاتھوں قتل

Nov 18, 2022 | 11:51 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کے لاہور میں ہیئر کے علاقے میں گھریلو  جھگڑے میں  بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا ہے۔ 
پولیس  کے مطابق بھانجےاحسان نے اپنے مامو ں صفدر کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ جس کےبعد  ملزم موقع سے فرارہوگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے  لئے  چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ماموں صفدر کا رشتہ داروں سے تنازع چل رہاتھا  جس کے باعث گھریلو  جھگڑے جنم لے رہے تھے۔  مقتول کی لاش کو  پوسٹ مارٹم کے  لئے بھجوا دیا گیا۔

دوسری جانب   علاقہ گرین ٹاؤن  میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ 
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت حبیب االلہ کے نام  سے  ہوئی جسے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔  مقتول کی لاش  چاند مری روڈ سے ملی ہے۔مقتول کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ 

مزیدخبریں