کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مہنگا

Nov 18, 2022 | 11:28 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی  ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 223.17 ر وپے ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 222.67 روپے پر بند ہوا تھا۔انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 1.52 روپے مہنگا ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.64 روپے تھا۔

  واضح رہے کہ وزیر خزانہ بننے کے بعد اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 30 اکتوبر سے پہلے پہلے ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا تاہم اب بھی ڈالر 223 روپے پر ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 399 ارب روپے کا قرضہ لیا جو اس سے گزشتہ ماہ اگست کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔حکومت نے اگست میں 49 ہزار 617 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا۔

مزیدخبریں