پاکستان کے مجموعی بیرونی اور مقامی قرضے

Nov 18, 2022 | 11:27 AM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے بیرونی قرض میں کمی اور مقامی قرض میں اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مقامی وبیرونی قرض اور واجبات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 سمتبر تک پاکستان پر126ارب 91کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض ہے۔

پاکستان کے بیرونی قرض میں 3 ارب 28 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر2021 تک ملک پر26 ہزار444 ارب روپے کا مقامی قرض تھا جو کہ 30 ستمبر تک 31ہزار402ارب تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقامی قرضوں میں جولائی تا ستمبر 366 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق غیرملکی قرضے نہ ملنے پر مقامی قرضے زیادہ لینا پڑے۔

مزیدخبریں