ایک نیوز نیوز: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آر ایس ایس قرارد ے دیا۔
تفصیلات کےمطابق سعد رفیق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ اس جھوٹے مہاتما کے ساتھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، ان پر فارن فنڈنگ بھی ثابت ہوگئی ہے اور توشہ خانہ سے چوری بھی۔اس دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی آر ایس ایس قرار دیا۔
دوسری جانب پریس کانفرنس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خان صاحب ‘چوری پھڑی گئی اے ہن رسیداں کڈو‘۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ عمران خان نہ صادق ہیں نہ امین ، ایک ارب 70 کروڑ کی گھڑی 5 کروڑ میں خریدی ، 6 کروڑ میں بیچ دی ، پھر کہتے ہیں کرپشن نہیں کی۔