فلسطینی شہر غزہ میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

Nov 18, 2022 | 09:39 AM

ایک نیوز نیوز: فلسطین کے شہرغزہ کے ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ مہاجر کیمپ میں چار منزلہ عمارت میں دوران پارٹی آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے اندر بھاری مقدار میں گیسولیں کا ذخیرہ کیا گیا تھا، جس کو کسی بے احتیاطی کی وجہ سے آگ لگ گئی اور تیزی سے پوری عمارت اس کی لپیٹ میں آ گئی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے، سردیوں میں لوگ بڑی مقدار میں کوکنگ آئل، پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں