ایک نیوز نیوز : مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے صاحبزادے کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم اور ان کے صاحبزادے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اسامہ عبد الکریم کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس نے پلازہ ، ہوٹل اور دیگر کمرشل پراپرٹی کی فیس کی عدم ادائیگی اور مبینہ طور پر کم رقم اداکرنےالزام عائد کیا ۔ کارپوریشن افسران سمیت 5 افراد کی خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور انکے بیٹے سمیت 5 افسران کونامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔