ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے مقدمہ دائر کروانے کی تاریخ بارے پوچھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گھڑی چوری پکڑے جانے پر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، قانونی مشاورت مکمل ہوگئی ہے؟ تو تاریخ بتادیں کب مقدمہ دائر کریں گے۔
گھڑی چوری پکڑے جانے پر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، قانونی مشاورت مکمل ہوگئی ہے؟ تو تاریخ بتادیں کب مقدمہ دائر کریں گے۔ اعلان کو ایک دن گزر چکا ہے۔آج لانگ مارچ سے خطاب میں انتظار تھا کہ عدالت جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے جو نہیں ہوا۔#عدالت_ضرور_جانا countdown begins DAY 2 pic.twitter.com/iVJPb8XXHD
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 17, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ اعلان کو ایک دن گزر چکا ہے۔ آج لانگ مارچ سے خطاب میں انتظار تھا کہ عدالت جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے جو نہیں ہوا۔
ٹوئٹ کے اختتام پر انہوں نے دوسرے دن اور عدالت ضرور جانا بھی لکھا۔