رپورٹ کے مطابق کوٹ مومن کے علاقے للیانی میں بااثرزمیندار کے بیٹے کی آٹھ سالہ کمسن طالبہ سے زیادتی ، بااثر زمیندار کے بیٹے ملزم مبشر نے زیادتی کے بعد بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کرڈالا۔ آٹھ سالہ کمسن طالبہ جب اسکول سے واپس گھر آ رہی تھی ملزم اسے اٹھا کر کھیتوں میں لے گیا اور وہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا.
بچی کے شور پر قریبی کھیتوں میں کام کرتے ہوئے والدنے جب اس طرف رخ کیا تو ملزم بچی کا گلا گھونٹ کر فرار ہو چکا تھا۔ لاش پوست مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹمومن منتقل کر دی گئی ہے۔