وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آبادپہنچ گئے

Nov 18, 2020 | 07:43 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آبادپر پہنچ گئے،اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے،وزیر اعظم کا طیارہ لینڈ کروانے کے لیے تین ہیلی پیڈ بنا لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان فیصل آباد، کینال روڈ پر واقع کشمیر انڈر پاس، ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز اور ریلوے اسٹیشن کے باہر لنگر خانے کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم فیصل آباد کے برآمد کنندگان, کاروباری حضرات اور مزدوروں سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران فیصل آباد سے تحریک انصاف کے منتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وفاقی وزراء اسد عمر اور حماد اظہر وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیرا عظم کا استقبال کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم کو مختلف انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔۔عمران خان ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے میں نجی ہوٹل الکان،صنعتکاروں،ایکسپورٹرز،اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم فیصل آباد میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس حوالے سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔شہر میں زرعی یونیورسٹی ،ائیرپورٹ اور بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ بنا لئے گئے ہیں۔
مزیدخبریں