وب ڈیسک:بھارتی اداکارہ سار ہ علی خان رواں سال پیا دیس سدھار جائیں گی۔
تفصیلا ت کےمطابق سارہ علی خان بھارتی فلم انڈسٹری کےچھوٹےنواب سیف علی خان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بڑی بیٹی ہیں۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان پہلے ہی منگنی کرچکی ہیں اور رواں سال کے آخر میں ایک ’امیر بزنس مین‘ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سارہ علی خان اپنے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے بعد اس سال کے آخر میں ان سے شادی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور کوئی بھی مجھ پر یقین نہیں کرتا تھا لیکن اب ان کی منگنی ہوگئی ہے اور وہ اس سال شادی کریں گے۔
سارہ نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی اور وہ اپنی شادی کی تیاری شروع کر دیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شخص اس سے محبت کرتا ہے اور وہ بہت خوش ہے، اس کے گھر والوں نے بھی اس رشتے کی منظوری دے دی ہے۔