ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکہاہےکہ ملک وقوم کےدکھوں پرمرہم رکھنےکیلئے نوازشریف سب کواکٹھاکرسکتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ کی پارٹی ورکنگ کمیٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ میرے لیے آج بہت اطمینان کا دن ہے،میں قائد نوازشریف اور ن لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،نواز شریف کے ساتھ ظلم کے نتیجے میں پارٹی صدارت کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی،اپنے قائد نواز شریف اور تمام پارٹی اراکین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ اور قائد مسلم لیگ ن کے تعاون کے ساتھ یہ ذمہ داری ادا کر سکا،آج میرے لئے کوئی اور اطمینان کا مرحلہ نہیں ہوسکتا،پارٹی کی صدارت قائد نوازشریف کی امانت تھی لوٹانا باعث اطمینان ہے،امانت واپس قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو واپس لوٹا رہا ہوں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ قائد نوازشریف کو صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا،100فیصد تونہیں لیکن کافی حد تک ذمہ داری پوری کی،میاں نواز شریف کے ساتھ نا انصافی صرف 2018 میں ہی نہیں ہوئی تھی، نوازشریف پر1999میں ظلم کے پہاڑ توڑے گئے تھے،نوازشریف کو ہتھکڑیاں لگنے کا منظرقیامت تک نہیں بھول سکتا،جو کچھ ہمارے ساتھ سلوک کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،مرحومہ کلثوم نواز کی دلیرانہ تحریک تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔میاں نواز شریف نے دن رات محنت کرکے پارٹی کو متحرک کیا،سوائے فصلی بٹیروں کے کسی نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا،مشکل وقت میں پارٹی نہ چھوڑنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارا پارٹی میں محبتوں اور اخوت کا رشتہ ہے ۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ قوم گواہ ہے کس طرح جدوجہد کرکے نواز شریف نے پارٹی کو کھڑا کیا،میاں نوازشریف نے ترقیاتی سیاست کا تعارف کرایا ،نواز شریف نے 1985 میں پنجاب میں ترقیاتی سیاست کا آغاز کیا،نواز شریف کے ساتھ جو ظلم اور زیادتیاں کی گئیں وہ سب کے سامنے ہیں،نوازشریف کے خلاف کی گئی سازش در حقیقت پاکستان اور اسکی اساس کے خلاف سازش کی گئی۔مشکلات اور مظالم کے باوجود ملک بھر میں مسلم لیگ ن کو متعارف کرایا۔ ملک اور قوم کے دکھوں پر مرہم رکھنےکیلئے نوازشریف سب کواکٹھا کرسکتے ہیں،نواز شریف نے پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر تاریخی فیصلے کیے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ نوازشریف نے ملک کیلئے دلیرانہ فیصلے کئے ،نواز شریف نے فیصلہ کیا تھا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنائیں گے اور وہ پورا کرکے دکھایا۔راناثنااللہ،خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق،حنیف عباسی سمیت دیگرایسے رہنما قیامت تک نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے،یہ موقع ہے آپ قوم اکٹھا کریں اور قوم کے دکھوں پر مرہم رکھیں۔