ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کاایک اورکیس ہے۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی پر ایک نہیں، 7 گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام توشہ خانہ کیس کی انکوائری رپورٹ کی کاپی ایک نیوز کو موصول ہوگئی۔
انکوائری رپورٹ کےمطابق نیا کیس 10 قیمتی تحائف سے متعلق ہے، گراف واچ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے زیورات کیس کا حصہ تحائف قانون کے مطابق ملکیت میں لیے بغیر ہی بیچے جاتے رہے، تحائف کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے۔