ایک نیوز:بشکیک میں پاکستانی طلباپرحملہ،وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکرغزستان میں پاکستانی سفیرسےٹیلی فونک رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات کوکرغزستان کےشہربشکیک میں پاکستانی طلباکےہاسٹلزپرمقامی طلبانےحملہ کیاجس کےنتیجےمیں کچھ طلبازخمی ہوگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کےکرغزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کی جائے۔
وزیرِ اعظم کی پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت
پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف نےتاکیدکی کہ طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔
وزیراعظم نےسفارتخانےکوہدایت کی کہ زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائےاور جو زخمی طلباء پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔
وزیراعظم نےکہاکہ زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی، کرغزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ہماری حکومت، کرغزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔