ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےنادراسنٹرشملہ پہاڑی کادورہ کیااوربہتری پرعملےکوشاباش دی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے دورے کام کر گئے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی میں رش کم اور شہریوں کی باری بھی جلد آنے لگی۔ شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی میں کام بہتری آنےپر شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے پوچھا اب انتظار زیادہ تو نہیں کرنا پڑتا۔
محسن نقوی کا شہریوں سے استفسار باری جلد آرہی ہے۔ انتظارتو نہیں کرنا پڑ رہا۔ شہریوں کا سسٹم کی بہتری پر اطمینان کا اظہار ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےرات کی شفٹ میں رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا پہلے بھی دورہ کیا۔ صورتحال خراب تھی،آج اس سنٹر آکر خوشی ہوئی۔نادراسنٹرمیں شہریوں فوری کام ہورہاہےجوکہ خوش آئندہے۔ شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔