ایک نیوز:پی ڈی ایم اےپنجاب نےرواں ماہ ہیٹ ویوکاالرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق مئی کےمہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ 21 سے 27 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےنےہدایت دی کہ ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
عرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں سر ڈھانپ کر رکھیں ۔بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ پرنٹ سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔