ایک نیوز:جسٹس منیب اخترنےقائم مقام چیف جسٹس کے عہدےکاحلف اٹھالیا۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس یحی آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ ججز، لاء افسران ، اسٹاف نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج آذربائیجان روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔