ایک نیوز: سپریم کورٹ نےسینیٹرفیصل واوڈااورمصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کاحکمنامہ جاری کردیا۔
حکمنامہ میں کہاگیاکہ بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،دونوں کو اپنے کئے کی وضاحت کا موقع دیتےہوئے شوکاز جاری کیا جاتا ہے۔
حکمنامہ میں لکھاگیاکہ سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو بھی متنبہ کر دیا توہین آمیز مواد چلانا یا دوبارہ نشر کرنے والے چینلز توہین عدالت ہی کر رہے ہوں گے، ٹی وی چینلز ایسا مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔