پاکستان کی آئی ایم ایف کےساتھ نئےقرض کےحجم پربات فائنل

پاکستانی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف کےتکنیکی سطح کےمذاکرات ختم
کیپشن: The technical level talks between the Pakistani economic team and the IMF have ended

ایک نیوز:پاکستان کی آئی ایم ایف کےساتھ نئےقرض کےحجم پربات فائنل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے،معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کیلئے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طےکئے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کیلئے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کیلئے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔