ایک نیوز:سوناخریدنےوالےصارفین کےلئے بری خبر، عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔
فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ،دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 414 ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھ کر 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
صرافہ تاجرکاکہناہےکہ شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی قیمت 4 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

کیپشن: Bad news for consumers, big increase in gold price