بالآخرٹوئٹرکانام ونشان ختم ہوگیا

بالآخرٹوئٹرکانام ونشان ختم ہوگیا
کیپشن: Eventually, the Twitter account disappeared

ویب ڈیسک:سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹوئٹربالآخرمکمل طورپرختم ہوگیا،ایکس کےبانی ایلون مسک نے ٹوئٹرکا نام و نشان ختم کرنے کے عزم کو یقین میں بدل دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دنیامیں آئےروزنئےتجربات اورایجادات ہورہی ہیں،اسی طرح ہی ٹوئٹرخریدنے کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے اسے ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ شروعات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا تھا۔


جس کے بعد اب ٹوئٹرڈاٹ کام کی ویب سائٹ کو بھی تبدیل کر کے ایکس ڈاٹ کام رکھ دیا گیا ہے، جس کا اعلان ایلون مسک نے ایکس پر کیا ہے۔
ایلون مسک کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ تمام کور سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر میسر ہوں گے، جبکہ ٹوئٹر ڈاٹ کام لنکز اب ایک ڈاٹ کام پر ری ڈائیریکٹ ہو جائیں گے۔
انہوں نےایکس صارفین کوواضح کیا کہ ہم یو آر ایل تبدیل کر رہے ہیں تاہم ایکس صارفین کی پرائیوسی اور ڈیٹا پروٹیکشن سیٹننگ پہلے جیسی ہی رہے گی۔
واضح رہے گزشتہ سال ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر ویب سائٹ کو بھی ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اب یہ صرف کمپنی نام تبدیل نہیں کر رہی ہے۔