کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثنااللہ 

 کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثنااللہ 
کیپشن: KP government will do what the federation says, Rana Sanaullah

ایک نیوز:رہنمان لیگ راناثنااللہ نےکہاہےکہ خیبرپختونخواحکومت وہی کرےگی جووفاق کہےگا۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسےگفتگوکےدوران رہنمامسلم لیگ ن کاکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواتیس مار خان ہے،علی امین گنڈا پور ہوائی فائرنگ کررہا ہے کرنا کچھ ہی نہیں، کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرتی ہے تو کرے ہم نے کب روکا ہے۔

 رانا ثنااللہ کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے تھے جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے کہ میر جعفر اور میر صادق ہیں،پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام و سیاست میں مداخلت کرے، عمران خان کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیل میں سب کچھ مل رہا جو ممنوعہ چیز بھی ہے وہ بھی مل رہی ہے۔