ایک نیوز:وزارت عظمیٰ کےبعدمسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نےوزیراعظم شہبازشریف کوقائم مقام صدرنامزدکردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدرکےانتخاب کےلئےسنٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف ،قائدنوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریک، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں قائدن لیگ نوازشریف نےقائم مقام صدرکےلئےشہبازشریف کانام دیا۔ن لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے28مئی تک منظورکرلیا۔
مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کوطلب کرلیاگیا،جنرل کونسل کےاجلاس میں مستقل صدرکاانتخاب کیاجائےگا۔