کرغزستان : مقامی و غیر ملکی طلباکے درمیان تصادم، متعدد طلبازخمی 

کرغزستان : مقامی و غیر ملکی طلباکے درمیان تصادم، متعدد طلبازخمی 
کیپشن: Kyrgyzstan: Clash between local and foreign students, several students injured

ایک نیوز:کرغزستان میں مقامی و غیر ملکی طلباکے درمیان تصادم ہونےسے متعدد طلبازخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مقامی وغیرمقامی طلبامیں جھگڑےنےفسادات کی صورت اختیارکرلی۔مقامی طلبانے غیر ملکیوں پر حملے شروع کردیئے ۔
پاکستان سے پڑھنے گئے طلباہوسٹل کے کمروں میں قید ہوگئے ،مقامی افراد نے ہوسٹل میں گھس کرپاکستان طلبا پرتشدد کیا ۔
شکیک میں موجودپاکستانیوں نے حکومت سےمددکی درخواست کردی۔

پاکستانی طالب علم 

پاکستانی طالب علم کاکہناتھاکہ مصری طلبا اورمقامی افراد کے درمیان جھگڑا شروع ہوا، مقامی پولیس حالات کوکنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔
کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیرحسن ضیغم نےسوشل میڈیاپرپیغام جاری کیاکہ بشکیک میں موجود طلبہ گھروں تک محدود رہیں ، طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں۔
ترجما ن دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ کاکہناہےکہ مقامی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستانی سفیر پاکستانی سفارتحانہ مسلسل کرغز حکام سے رابطہ میں ہیں،پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام ہوصول ہواہے۔

 گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےکرغزستان کے دارالحکومت بشکیگ میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں تصادم پرتشویش  کااظہار کیاہے،گورنرنے بشکیگ میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز و رہائشگاہوں پر حملوں، طالبات کو ہراساں کرنیکے واقعات پر اظہار افسوس بھی کیا۔کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد و معاونت یقینی بنائے،اورکہاکہ پاکستانی طلبہ خود کو کسی صورت اکیلا نہ سمجھیں،پاکستانی طلبہ احتیاط برتیں اور پرتشدد ہجوم سے دور رہیں، طلبہ کے والدین اطمینان رکھیں انکے بچوں کی ہر ممکن معاونت یقینی بنائی جائے گی۔

کرغزستان حکومت کی تردید

کرغزستان میں جاری بدامنی کے واقعات میں کوئی پاکستانی شہری جاں بحق نہیں ہوا،کرغز حکومت نے اپنے بیان میں ہلاکتوں سے متعلق خبر کو جھوٹا اور منگھڑت قررار دیدیا ۔

پاکستان سفیرحسن ضیغم کاکہناہےکہ کرغز حکومت نے کچھ پاکستانی طلبہ کے زخمی ہونے کے بارے میں ہماری اطلاع کی تصدیق کی ہے،ہم اپنے طلبہ اور طالبات سے رابطے میں ہیں، تمام طلبہ و طلبات سے اپیل کی جاتی ہے کہ گھروں میں رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے کے ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کریں،حالات کی بہتری تک گھروں اور محفوظ مقامات پر اندر رہنے کی اپیل کی جاتی ہے،کرغزستان میں غیرملکی طلبہ میں پاکستانی طلبہ کی تعداددوسری بڑی کمیونیٹی تصورکی جاتی ہے۔