مرتضی وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ

میئر کراچی کون ہوگا ؟ پیپلزپارٹی نےحتمی فیصلہ کرلیا
کیپشن: میئر کراچی کون ہوگا ؟ پیپلزپارٹی نےحتمی فیصلہ کرلیا

ایک نیوز :پیپلزپارٹی نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی نے میئرکراچی بنانے کے لئے قیادت سے مشاورت مکمل کرلی اور میئر کراچی کے لئے قرعہ سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کے نام نکلا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اس حوالے سے اپنی پھوپھو اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مشاورت کی، جس کے بعد مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دی گئی۔