ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو شوہر نے 2 لاکھ دیکر قتل کروادیا

ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو شوہر نے 2 لاکھ دیکر قتل کروادیا

ایک نیوز: بھارت، نئی دلی میں شوہر  نے ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو 2 لاکھ دے کر قتل کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  71 سالہ ایس کے گپتا نامی شخص نے 6 ماہ قبل ایک خاتون سے یہ سوچ کرشادی کی تھی کہ وہ اس کے 45 سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھے گی لیکن خاتون نے ایسا نہیں کیا تو ایس کے گپتا نے بیوی سے علیحدگی کافیصلہ کیا لیکن خاتون علیحدگی کی صورت میں شوہر سے ایک کروڑ  روپےکا مطالبہ کرنے لگی۔

میاں بیوی کے تعلقات جب  زیادہ خراب ہونے لگے تو شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے اس نے  بیٹے امت کو اسپتال لے جانے والے شخص وپن سیٹھی سے مدد مانگی جس پر ملزم نے ان کی بیوی کو قتل کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے مانگے جسے ایس کے گپتا نے قبول کرلیا۔

پولیس کے مطابق وپن سیٹھی نامی شخص نے ایس کے گپتا سے 2 لاکھ 40 ہزار ایڈوانس لے کر ان کی بیوی کو قتل کرنے کی ہامی بھرلی  تھی۔

وپن اور ہمانشو نے ایس کے گپتا کی بیوی کو گھر جاکر چھریوں کے وار سے قتل کردیا اور  گھر میں سامان پھیلا کر قتل کو واردات دکھانے کی ناکام کوشش کی لیکن تحقیقات میں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی  اور چاروں ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی  کیا۔