ایک نیوز: سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر ایف آئی اے نے مونس الٰہی کو ذاتی حیثیت میں ٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا ہے۔ مونس الہی کے بینک اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022کے دوران کڑوڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق 8اکاونٹس سے انہیں کروڑوں روپے ٹرانسفر ہوئے ہیں۔ایف آئی اے نے مونس الہی کو پیر کے روز ایف آئی اے ٹمپل روڈ آفس طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔