ریال میڈرڈ کو شکست، مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں

May 18, 2023 | 15:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مانچسٹر سٹی فٹبال چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا ۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی برنارڈوسلوا نے پہلے ہاف میں 2 گول کرکے ریال میڈرڈ کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے فٹبالر ایڈر میلٹاؤ اور الوریز نے ایک ایک گول کیا۔ مانچسٹر سٹی 10 جون کو استنبول میں انٹر میلان کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

مزیدخبریں