قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان کے گھر صف ماتم بچھ گئی

May 18, 2023 | 15:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ پی سی بی ندا ڈار اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

مزیدخبریں