اس سال بھی آم کی فصل متاثر، پیداوار میں بڑی کمی

اس سال بھی آم کی فصل متاثر، پیداوار میں بڑی کمی

 ایک نیوز: پاکستان میں آم کی فصل کو اس سال بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

رپورٹ کے مطابق سرپرست اعلیٰ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز وحید احمد کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پیداوار 20 فیصد کمی سے 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن تک محدود رہے گی۔وحید احمد نے کہا کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے پیداوار کم ہونے کے ساتھ باغات میں بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کم ہوئی ہے۔ 

ان کا مزید کہناتھا کہ رواں سیزن آم کی ایکسپورٹ کا ہدف ایک لاکھ پچیس ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔آم کی ایکسپورٹ 20 مئی سے شروع ہوگی جس سے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔