ایک نیوز: ملک کے مختلف حصوں میں یوٹیوب اپ لوڈنگ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی بینڈوڈتھ کم کرنے کے احکامات تھے ،اجازت ملتےہی بینڈوڈتھ مکمل بحال ہوجائےگی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومتی احکامات پر ملک بھر میں سوشل میڈیا سمیت انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد انٹرنیٹ بحال کیا گیا لیکن سوشل میڈیا سائٹس بند رہیں لیکن اب یوٹیوب اپ لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔