ایک نیوز: سپریم کورٹ،22 مئی سے شروع ہونے والےعدالتی ہفتےکا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7بینچزمقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبرورک کریںگے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل 6ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔
بینچ نمبر 1 چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر2 میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 3میں جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر 4 میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس حسن اظہر رضوی،بینچ نمبر 5 جسٹس منیب اختر اورجسٹس جمال مندوخیل جبکہ بینچ نمبر 6 میں جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہوں گے۔
اس کےعلاوہ بینچ نمبر7 میں جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس اطہرمن اللّٰہ پرمشتمل ہوگا دن ساڑھے11بجے کے بعد بینچ نمبر2 میں جسٹس سردارطارق مسعود،جسٹس امین الدین خان شامل ہوںگے۔