ایک نیوز: عدالت نے مدعی کے وکلاء کی جانب سے پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر وزیر آباد حملہ کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر سماعت جسٹس صفدر سلیم شاہد نے کی۔
عمران خان نے ایڈووکیٹ اورنگزیب کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عمران خان پر وزیر آباد میں جان لیوا حملہ کیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو حراست میں لیا،وزیر آباد حملہ کیس میں عمران خان کی جانب سے مقدمہ کے لیے درخواست دی گئی تھی،پولیس نے عمران خان کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیاہے کہ عمران خان نے اس واقع کا ذمہ دار 3افراد کو قرار دیا تھا،عدالت عمران خان کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔