ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری نے اپنے وکیل ظفر اقبال منگن کے توسط سے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری کے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جانے کا خدشہ ہے، حکومت نامعلوم مقدمات بنا کر گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
درخواست گزار نے اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کرا رکھی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرے اور نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔