ایک نیوز: متنازعہ ٹوئٹس کیس میں مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی سینیٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے مسلسل عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔